ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کا نیلم ویلی کے مختلف مراکز کا اچانک دورہ،محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی

اتوار جون 15:10

نیلم جورا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد جموں و کشمیر محمد صابر خان عباسی نے نیلم ویلی کے مختلف مراکز کا اچانک دورہ کیا،محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی ،چلہانہ سے لے کر کیل تک مختلف یونٹس کا معائنہ کیا ،سٹاف کی حاضری چیک کی ،عوامی وفود سے ملاقات کیں عوام کو صحت کی سہولیات دینے کے لیے ہدائیات جاری کیں ،پیرا میڈیکل سٹاف و ڈاکٹرز نے زبردست استقبال کیا ڈی ایچ کیو ہسپتال نیلم،ٹی ایچ کیو ہسپتال کیل ،آر ایچ سی شاردہ ،بی ایچ یو دوھنیال ،بی ایچ یو چانگاں اور دیگر سنٹر کا بھی معائنہ کیا گیا سٹاف کی حاضری و صفائی اور ادویات کے حوالہ سے مکمل چھان بین کی گئی اور اطمینان کا اظہار کیا گیا عوامی حلقوں نے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر صابر خان عباسی کے صحت کے حوالے سے اٹھائے ہوئے اقدامات کو زبردست انداز میں سراہاہے۔

متعلقہ عنوان :