حویلی کے لئے نیا انتخابی حلقہ لینے کے لئے پیر علی رضا بخاری کے شانہ بشانہ ہیں‘ عارف گیلانی

اتوار جون 15:10

حویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) حویلی کے لئے نیا انتخابی حلقہ لینے کے لئے پیر علی رضا بخاری کے شانہ بشانہ ہیں ، مسلم لیگ ن حویلی مسلم لیگ ن آزادکشمیر ضلع حویلی کے صدر سید عارف حسین گیلانی ، علما مشائخ ونگ کے ضلعی صدر پیر سید شبیر احمد بخاری ، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے نائب صدر خلیق الرحمن ایڈووکیٹ ، ڈویڑنل نائب صدر ن لیگ خواجہ شفیع انجم ، عزیز الرحمن شیرازی ، حاجی سید شاداب گیلانی ، سید زاھد حسین بخاری ، صاحبزادہ سلطان حیدر بخاری ، صاحبزادہ علی اکبر و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حویلی کے لئے نئے حلقہ کے حصول کے لئے پیر علی رضا بخاری کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ن لیگ کے کارکنان اس جدوجہد میں پیر علی رضا بخاری کے شانہ بشانہ ہیں ، پیر علی رضا بخاری کو کامیاب آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں حویلی کی مسلمہ قیادت کا اس اہم ایشو پر سر جوڑ کر بیٹھنا پیر علی رضا بخاری کی سیاسی بصیرت کا عکاس ہے آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ کی حمائت کرتے ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ حلقہ کے حصول میں کسی بھی رکاوٹ کو اٹھا کر نالہ بیتاڑ میں پھینک دیا جائے گا وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی جرات مندانہ قیادت پر فخر ہے اور اس امر کا یقین ہے کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر حویلی کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے حسب اعلان نیا حلقہ دیں گے۔