محکمہ ہائیر ایجوکیشن آزادکشمیر کے 2ملازمین کوصدارتی گولڈ میڈل دینے کی سفارش

اتوار 24 جون 2018 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) محکمہ ہائیر ایجوکیشن آزادکشمیر کے 2ملازمین کوصدارتی گولڈ میڈل دینے کی سفارش،صدر ریاست 24اکتوبر کو یوم تاسیس کے پروگرام میں دونوں ملازمین کومیڈلز سے نوازیں،20،بیس سال سے ایک ہی جگہ پر براجمان ذیشان گیلانی اور نعیم عباسی نے حق نمک ادا کیا،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بھی خوشنودی کے عوض مزید 20سال تبادلہ نہ کرنے کی بیان حلفی دیں ،آزادکشمیر کی عدلیہ سمیت معاشرے کا باشور طبقہ قومی زبان پر فخر کرتا ہے لیکن قوم معماران قوم کی جانب سے لارڈ میکالے کا جانشین بننا لمحہ فکریہ ہے ،دنیا میںمقابلے کے لیے ایک نہیں بلکہ متعدد زبانوں پر عبور ہونا چاہیے لیکن اپنی زبان پر دوسروں کو ترجیح دینے والا کبھی محبت وطن نہیں ہو سکتا ،ہم نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کے اقدام پر احتجاج کیا گیا جس کے بعد سیکرٹریٹ کی وضاحت آئی یوں نئی نسل کو تشفی ہوچکی تھی ،لیکن دو افراد کی جانب سے خوشنودی سمجھ سے بالاتر ہے ،ان خیالات کا اظہار تحریک نفاذ اردو آزادکشمیر کے راہنمائوں مرزا رضوان بیگ ،طلعت جبین ،افضال عالم، فرحین شہزاد عباسی ،ماریہ گیلانی ،راجا قاسم ضمیر ،شعیب لون ،طیبہ نور ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ،انھوں نے کہا کہ سیکرٹری کی خوشنودی کرنے والے اپنے سربراہ ادارہ اور پھر ناظم اعلیٰ کو جواب دہ ہیں ، اپنی نوکری پکی کرنے ،سالہا سال سے ایک جگہ تعینات افراد کی جانب سے تبادلوں سے بچنے کیلئے بیانات دے کرسیکرٹری کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ،اگر یہ لوگ محکمہ کے اتنے ہی خیر خواہ ہیں تو اس وقت ا ن کی غیرت کہاں گئی تھی جب شاہد محی الدین کو گرفتار کیا گیا تھا ،اس وقت اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے تو نئی نسل فخر کرتی ،محض اپنی نوکریاں پکی کرنے کیلئے تاریخ کو مسخ نہ کیا جائے، راہنمائوں نے مزید کہا کہ طلبہ کو استعمال کرنے کے الزامات لگانے والے پست ذہنیت کے مالک ہیں ،تحریک نفاذ اردو جہاں غلط ہو گا اس کو غلط کہے گی اور ہر غلط اقدام کے آگے دیوار بنے گی ،اردو ہماری قومی زبان اور پہچان ہے ،اپنی پہچان کو کبھی کھونے نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :