عوام کی بنیادی ضرورت تعلیم اور صحت ہوتی ہے ، مبشر منیر اعوان

اتوار 24 جون 2018 15:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ء ایڈوکیٹ مبشر منیر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے جنرل الیکشن میں پیپلزپارٹی چاروں صوبوں میں اپنی کارگردگی کی بنیاد پرکامیاب ہو کر حکومت بنائے گی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو غریب عوام تک پہنچانے میں کوشش کی ، ان خیلات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوںسے گفتگو کرتے ہو ئے کی ان کا کہنا تھا کہ عوام کی بنیادی ضرورت تعلیم اور صحت ہوتی ہے ، پیپلز پارٹی کو جب اقتدار ملا تو عوام کو سب سے پہلے تعلیم اور صحت کی سہولت میسر کی ، جس کی واضح مثال گزشتہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر اور صوبہ سندھ کی حکومتیں ہیں ان حکومتوں نے عوام کی سہولت کے لیے سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز قائم کی ، ہسپتالوں میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ علاج معالجے کے لیے تربیت یافتہ ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکس تعینات کروائے، پیپلزپارٹی پاکستان کے آمدہ الیکشن میں اپنی کارگردگی کی بنیاد پر سندھ ، پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان میں کلین سویپ کرے گی اور وزیراعظم پاکستان پیپلزپارٹی کا ہوگا، جو سندھ اور آزاد کشمیر کی طرز پر باقی صوبوں میں تعلیمی انقلاب برپا کرے گی۔