اوپن یونیورسٹی مقالہ جات تک رسائی کے لئے جدید ترین "ریسرچ ریپازٹری " قائم کررہی ہے
ریپازٹری کا قیام ،ْریسرچ کلچر کے فروع کے لئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا حصہ ہے
اتوار 24 جون 2018 15:10
(جاری ہے)
اسکینرز ،ْ کمپیوٹرز ،ْ انٹرنیٹ ،ْ فوٹو کاپی مشین ،ْ وائی فائی جیسی دیگر تمام جدید سہولیات سے آراستہ ریسرچ مقالات کے اِس خزانے میں خواتین کے لئے 4الگ واش رومزبنادئیے گئے ہیں۔
ریسرچ سے متعلق فیکلٹی ممبرز اور طلبہ کے باہمی بحث مباحثوں کے لئے ریسرچ ریپازٹری کے اندر ایک اور ہال بنایا گیا ہے جس میں دیوار پر ایک بڑے سائز کا اسکرین بھی نصب کیا جائے گا۔ لائبریری کے اوقات کار کے بعد بوقت ضرورت ریسرچ ریپازٹری کے استعمال کے لئے اس ہال کو لائبریری کے باہر سے بھی راستہ فراہم کیا گیا ہے۔ "اے آئی او یو۔ریسرچ ریپازٹری" کا افتتاح عنقریب کیا جائے گا۔ لائبریری انچارج ،ْ محمد عمر خان کے مطابق وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے لائبریری کی سہولتوں میں اضافے پر خصوصی توجہ مرکوز کرکھی ہے ،ْ پہلے مرحلے میں انہوں نے لائبریری کے اوقات کار میں اضافہ کیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں لائبریری کے اندر نابینا طلبہ کے لئے "ای لرننگ ایکسسیبلٹی سینٹر" قائم کیا تھا۔تیسرے مرحلے میںلائبریری کی آٹومیشن کی گئی اور جدید سہولتوں سے آراستہ کرکے ایچ ای سی کی ڈیجیٹل لائبریری کے ساتھ منسلک بھی کردیا تھا۔چوتھے اور آخری مرحلے میں لائبریری کی توسیع کے کام کا آغاز کیا گیا تھا جو تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے۔لائبریری توسیعی منصوبہ کی تکمیل پر سٹڈی ایریا میں اضافہ ہوگا ،ْ طلبہ کے مطالعہ کے لئے 200سیٹوں کی گنجائش بڑھ جائے گی اور 30کمپیوٹرز پر مشتمل انٹرنیٹ اور دیگر ضروری سہولتوں سے آراستہ کمپیوٹر لیب کی سہولت موجود ہوگی۔توسیعی منصوبے میں لائبریری میں موجود 'اقبال کارنر'کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خواہش پر 'سیرت النبی ؐ کارنر'بھی قائم کیا جائے گا جس میں سیرت کی کتابوں کا بڑا ذخیرہ دستیاب کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.