گوانگ جو ایکسپو اختتام پذیر ، شرکا کا 449.15 بلین یوان کے مختلف معاہدوں میں اظہار دلچسپی

اتوار 24 جون 2018 15:10

گوانگ جو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) اقتصادی امور کے حوالے سے ساتویں گوانگ جو ایکسپو اختتام پذیر ہو گئی ، ایکسپو کے دوران شرکا نے 449.15 بلین یوان کے مختلف معاہدوں میں دلچسپی لی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اقتصادی امور کے حوالے سے ساتویں گوانگ جو ایکسپو چین کے شہر گوانگ جو میں منعقد ہوئی ۔ ایکسپو کے دوران شرکا کی جانب سے 449.15 بلین یوان کے مختلف معاہدوں میں دلچسپی لی گئی ہے ۔

چائنا بینکنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ہوانگ رن چونگ نے کہا کہ مذکورہ ایکسپو کی صورت میں مالیاتی اداروں کے درمیان تبادلوں اور دنیا کو چین کی جانب سے مالیاتی شعبے میں حاصل کردہ کامیابیوں سے آگاہ کرنے کے لییایک وسیع پلیٹ فارم میسر آیا ہے ۔ صوبہ گوانگ دونگ کی حکومت کے نائب سیکرٹری جنرل لین جی نے امید ظاہر کی کہ گوانگ جو شہر مذکورہ ایکسپو سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے کی ترقی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرے گا اور ساتھ ساتھ مالیاتی وسائل کے مناسب استعمال اور مالیاتی بحران سے نمٹنے کی صلاحیت بلند کرتے ہوئے جدید مالیاتی نظام کے قیام کے لئے کوشش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مذکورہ ایکسپو کا آغاز صوبہ گوانگ دونگ میں مالیاتی شعبہ جات کی تیز رفتار ترقی کے تناظر میں کیا گیا تھا ۔ گزشتہ چھ برسوں میں ایکسپو کی بدولت مختلف زاویوں سے صوبہ گوانگ دونگ میں مالیاتی شعبے کی ترقی اور اصلاحات سے حاصل کردہ کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ گوانگ جو ایکسپو کو موضوع کے اعتبار سے چین میں سب سے بڑی ایکسپو کا درجہ حاصل ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :