اسلام گڑھ بازار میں سپیڈ بریکر کی تنصیب ‘ ڈپٹی کمشنر میرپور کو دی گئی درخواست کو 9ماہ گزر گئے ‘ عمل درآمد نہ ہوسکا

اتوار 24 جون 2018 15:40

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) اسلام گڑھ بازار میں سپیڈ بریکر کی تنصیب کے لئے ڈپٹی کمشنر میرپور کو عوام علاقہ کی جانب سے دی گئی درخواست ردی کی ٹوکری میں چلی گئی۔9ماہ گزرنے کے باوجود بھی ڈپٹی کمشنر میرپور کی جانب سے اسلام گڑھ بازار میں سپیڈ بریکر نصب نہ کیے جاسکے۔عوام علاقہ کا شدید احتجاج،سپیڈ بریکر نہ ہونے سے حادثات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اہلیان اسلام گڑھ نے 9ماہ قبل ڈپٹی کمشنر میرپور کو تحریری درخواست دی تھی کہ اسلام گڑھ بازار میں سپیڈ بریکر نصب کیے جائیں لیکن تاحال اس درخواست پر کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا ۔اہلیان تنظیم السادات آزاد کشمیر کے مرکزی صدر سید صابر حسین شاہ راجوروی ،حاجی آفتاب احمد،محمد مقصود ،محمد اسلم ،خواجہ عبدالغفار ودیگر نے ڈپٹی کمشنرمیرپور سمیت دیگر ضلعی انتظامیہ سے فوری مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام گڑھ بازار میں اہم مقامات پر فوری طور پر سپیڈ بریکر نصب کیے جائیں تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :