محکمہ جنگلات نیلم نے رتی گلی کے تاجروں پر فی کس ماہانہ 4ہزار روپے ٹیکس لگادیا

اتوار 24 جون 2018 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) محکمہ جنگلات نیلم نے رتی گلی کے تاجروں پر فی کس ماہانہ 4ہزار روپے ٹیکس لگادیا۔دواریاں کے عوام رتی گلی میں جنگلات کی جانب سے بے جاٹیکس کیخلاف سراپااحتجاج ،رتی گلی محکمہ جنگلات کی ملکیت نہیں عوام کی ملکیتی بہکیں ہیں۔ٹیکس ختم نہ کیاگیاتو اہلیان دواریاں شاہراہ نیلم بند کرکے احتجاج کرینگے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دواریاں کے رہائشی علاقہ کے سیاسی وسماجی شخصیت قاضی عبدالمالک انقلابی ، سیداللہ جانثار کی قیادت میں رتی گلی میں کاروبار کرنیوالے تاجروں کی بڑی تعداد نے میڈیا کوبتایا کہ محکمہ جنگلات کے سیاسی اثر رسوخ کے تحت سیاحتی مقام رتی گلی کے مقام پر بزنس کرنیوالے خیمہ جات کے مالکان کو فی کس 4 ہزار روپے ٹیکس کانوٹس جاری کیاہے جو اہلیان دواریاں مسترد کرتے ہوئے حکومت کو آگاہ کرتے ہیں کہ رتی گلی جنگلات کی نہیں بلکہ اہلیان دواریاں کی ملکیتی جگہ ہیں راہنمائوں کاکہنا تھا کہ ہم نے سیاحت کیلئے اپنی بہک کی قربانی دی ہے جنگلات کو جگا ٹیکس وصول نہیں کرینے دینگے ۔

متعلقہ عنوان :