Live Updates

25جولائی ملکی خزانے کی لوٹ مار کرنے والوں کا یوم حساب ثابت ہو گا ‘اعجازچوہدری

شہباز شریف کے سیاہ ترین دور اقتدار میں ریلیف کی بجائے غریب عوام کودھکے ملے عوام کو ریلیف کے نام پر دھوکا دیا جاتا رہا ہے

اتوار 24 جون 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما نامزد امیدوار این اے 133 اعجاز احمدچوہدری کہاکہ 25جولائی ملکی خزانے کی لوٹ مار کرنے والوں کا یوم حساب ثابت ہو گا اور تحریک انصا ف ملک گیر کامیابی حاصل کر کے عمران خان کو وزیراعظم بنائے گی (ن) لیگ کی سیاسی موت کا پروانہ لکھا جاچکا ہے،امیدوار پورے نہ کرپانے والی نواز لیگ کا آخری الیکشن ہو گا ، (ن) لیگ نے سوائے زبانی جمع خرچ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا ہے عوام کی ترقیاتی کاموں کی رقم عوام پر خرچ کرنے کی بجائے شریف برادران نے اپنی ذاتی تشہیر اور اپنے بچوں پرخرچ کیے غریب عوام کاٹیکسوں پیسہ بے دردی سے لوٹا ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ تحریک انصا ف حکومت میں آنے کے بعد (ن) لیگی حکومت کے ناکام منصوبوں اور ان کی کرپشن کی غضب کہانیوں پر وائٹ پیپر شائع کرے گی اور انہیں عوام کے سامنے ہر سطح پر بے نقاب کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے سیاہ ترین دور اقتدار میں ریلیف کی بجائے غریب عوام کودھکے ملے عوام کو ریلیف کے نام پر دھوکا دیا جاتا رہا ہے ، اکیسویں صدی میں بھی (ن) لیگ کے پیرس لاہور میں غریب عوام کولر،پتیلے اورڈول لیکرپانی کی تلاش میں مارے مارے پھررہے ہیںاورکرپشن کے ریکارڈ توڑنے والے شریف برادران ڈھٹائی کیساتھ پنجاب میں ترقی کی ڈگڈگی بجا تے رہے ، جھوٹے اورکرپٹ خاندان کا کھیل اب ختم ہوچکا ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعویداروں نے پورے ملک سے بجلی چھین لی ہے ن لیگ کی حکومتی پالیسوں کی وجہ سے غربت اور مہنگائی نے عام آدمی کو بے حال کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ اب عوام (ن) لیگ کو دوبارہ ووٹ نہیں دیں گے۔سا بق حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتے رہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات