زائد المیعاد شناختی کارڈ کے حامل بھی ووٹ ڈال سکیں گے

اتوار 24 جون 2018 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) اگلے عام انتخابات 2018میں زائد المیعاد شناختی کارڈ کے حامل افراد بھی حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے،ضابطہ اخلاق پولنگ اسٹاف کیلئے منعقدہ ایک روزہ تربیتی کورس کے بعد جا ری کیا گیا اس سلسلے میں جا ری ضابطہ اخلاق کے مطابق زائد المیعاد شناختی کارڈ کے حامل افراد بھی ووٹ ڈال سکیں گے لیکن انہیں بھی اصل شناختی کارڈ پیش کرنا ہوگا شناختی کارڈ کی نقل قابل قبول نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :