ساہیوال ،ْ قومی اسمبلی تین اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں کیلئے 1290پولنگ اسٹیشن بنادئیے گئے

اتوار جون 15:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) ضلع ساہیوال میں قومی اسمبلی تین اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں کیلئے 1290پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ۔ہیں این اے 147ساہیوال ون میں 422،این اے 148ساہیوال دو میں 426اور این اے 149میں 442پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی پی پی 196ساہیوال Iمیں 181،پی پی 197ٹو میں 201پی پی 198ساہیوال IIIمیں 173،پی پی 199ساہیوال IVمیں 172،پی پی 200ساہیوال Vمیں 181،پی پی 201ساہیوال VIمیں 205،پی پی 202ساہیوال VIIمیں 177پولنگ اسٹیشن ہونگے ۔

یہ بات آج یہاں ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر ساہیوال کے ایک تر جمان نے بتائی ۔تر جمان کے مطابق پولنگ اسٹیشن پر فوج ،،رینجرز اور پولیس کے علاوہ سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے ۔۔الیکشن کمیشن پاکستان اور پنجاب نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔