ساہیوال ،ْ گھریلو تنا زعہ پر ایک نوجوان اور ایک طالبہ نے زہر پی لیا

اتوار 24 جون 2018 15:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) یہاں نواح میں گھریلو تنا زعہ پر ایک نوجوان اور ایک طالبہ نے زہر پی لیا ۔محمد پور کے محمد انور کے بیٹے 20سالہ نوجوان وحید احمد نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

وحید احمد کو بے ہو شی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔چک 138/9Lمیں دلاور حسین بیوپاری کی 16سالہ بیٹی طالبہ نمرہ نے والدین سے جھگڑ کر زہر پی لیا جسے بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ ایمر جنسی میں ہی دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :