Live Updates

نیب نے صاف پانی کمپنی کرپشن سکینڈل میں شہباز شریف کو 25 جون کو طلب کر لیا

اتوار 24 جون 2018 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) نیب نے صاف پانی کمپنی کرپشن سکینڈل میں (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کو 25 جون کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب میں طلبی کے بعد شہبازشریف نے قانونی ماہرین کو مشاورت کیلئے بلالیا جس کے بعد نیب نوٹس کا جواب تیار کیا جائے گایاد رہے کہ نیب نے اس سے قبل بھی شہبازشریف کو صاف پانی کمپنی کرپشن سکینڈل میں 4جون کو طلب کیا تھا جہاں ان کا نمائند ہ پیش ہوا تھاکیونکہ (ن) لیگ کے صدر شہبا زشر یف خود بیرون ملک تھے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات