شاہد خاقان کی آبائی حلقے میں آمد،لیگی کارکنان کے 'گو عباسی گو' کے نعرے

سب جانتے ہیں ملکی مسائل صرف ن لیگ ہی حل کرسکتی ہے، مشکلات کے باوجود نوازشریف نے پاکستان کی خدمت کی، اس سے پہلے بھی حکومتیں رہیں لیکن کام نہ ہونے کے برابرہے، کچھ لوگ گیس اوربجلی نہ ملنے پر ناراض ہیں، تھوڑاصبرکرلیں، منصوبے مکمل ہو رہے ہیں، سابق وزیر اعظم کی گفتگو

اتوار 24 جون 2018 15:50

شاہد خاقان کی آبائی حلقے میں آمد،لیگی کارکنان کے 'گو عباسی گو' کے ..
کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں ملکی مسائل صرف ن لیگ ہی حل کرسکتی ہے، مشکلات کے باوجود نوازشریف نے پاکستان کی خدمت کی، اس سے پہلے بھی حکومتیں رہیں لیکن کام نہ ہونے کے برابرہے، کچھ لوگ گیس اوربجلی نہ ملنے پر ناراض ہیں، تھوڑاصبرکرلیں، منصوبے مکمل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو ن لیگی کارکنان نے بجلی، گیس اور سڑکوں جیسی سہولتیں نہ ملنے پر شاہد خاقان عباسی کے آبائی حلقے پہنچنے پر گاڑی کا گھیرا کر کے شدید احتجاج کیا۔ کارکنان نے گو عباسی گو کے نعرے لگائے اور ان کا راستہ کافی دیر روکے رکھا تاہم پولیس کی مداخلت پر شاہد خاقان عباسی کو راستہ ملا۔اس موقع پر ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سب جانتے ہیں ملکی مسائل صرف ن لیگ ہی حل کرسکتی ہے، مشکلات کے باوجود نوازشریف نے پاکستان کی خدمت کی، اس سے پہلے بھی حکومتیں رہیں لیکن کام نہ ہونے کے برابرہے، کچھ لوگ گیس اوربجلی نہ ملنے پر ناراض ہیں۔ تھوڑاصبرکرلیں، منصوبے مکمل ہو رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی انتخابی مہم کے سلسلے میں آبائی حلقہ دکھالی آئے تھے۔