شاہ محمود قریشی نے 28 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے ظاہر کردیے

شاہ محمود قریشی ملتان میں 2 گھر، لاہور میں ایک اور اسلام آباد میں ایک فلیٹ ، بہاولپور میں 2 پلاٹوں کے مالک نکلے

اتوار جون 15:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے کاغذات نامزدگی فارم میں ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، شاہ محمود قریشی نے اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ 36 لاکھ 67 ہزار روپے ظاہر کی، ملتان میں 2 گھر، لاہور میں ایک گھر اور اسلام آباد میں ایک فلیٹ ظاہر کیا جب کہ انہوں نے بہاولپور میں بھی 2 پلاٹوں کی ملکیت ظاہر کی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو شاہ محمود قریشی نے 28 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے ظاہر کردییدستاویزات میں شاہ محمود قریشی نے اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ 36 لاکھ 67 ہزار روپے ظاہر کی جب کہ ان کے لندن کے بینک اکانٹ میں 88 ہزار پانڈز ہیں۔۔شاہ محمود قریشی نے ملتان میں 2 گھر، لاہور میں ایک گھر اور اسلام آباد میں ایک فلیٹ ظاہر کیا جب کہ انہوں نے بہاولپور میں بھی 2 پلاٹوں کی ملکیت ظاہر کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے لاہور میں ساڑھے 6 مرلہ کا پلاٹ اہلیہ کو تحفے میں دیا اور بہاولپور میں بھی انہوں نے 52 لاکھ کے 2 پلاٹ بیوی کو تحفے میں دیے ہیں۔دستاویزات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اہلیہ کے فارن اکانٹ میں 26 ہزار 512 پانڈز ظاہر کیے ہیں۔ ؂