عاام انتخابات 2018میں ملک بھر سے ایک ہزار 691خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

اتوار جون 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) عام انتخابات 2018میں ملک بھر سے ایک ہزار 691خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018میں ملک بھر سے ایک ہزاز 691خواتین امیدوار حصہ لے رہی ہیں ان میں سے 436خواتین امیدواروں نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کیلئے ایک ہزار 255خواتین امیدوار حصہ لے رہی ہیں۔