پاکستان مسلم لیگ ن نے پشاور میں الیکشن مہم کا آغاز کردیا

اتوار 24 جون 2018 16:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) عطاء اللہ خان ایڈوکیٹ چکدرہ میں عید ملن پارٹی تقریب منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی‘ سید غنی امیدوار پی کے 14،جاوید اختر تاجک امیدوار این اے 6،رفیق اللہ خان تحصیل صدر پی ایم ایل این، اکرام غنی، فرید خان یوسفزئی، عنایت الرحمن امیدوار پی کے 15 وغیرہ شامل تھی.

(جاری ہے)

اس موقع پر بالا مشران نے کہا کہ کارکن 2018ء کے انتخابات کا بھرپور آغاز آج سے کررہے ہیں ‘پاکستان مسلم لیگ ن کا ایم پی اے نہ ہونے کے باوجود تحصیل ادینزء ی میں سوئی گیس اور بجلی کے مد میں کافی کام ہوا ہی. 2018 کا الیکشن جیت کر مرکز اور چار صوبوں میں ایک بار پھر حکومت بناء ینگے اور نامکمل منصوبوں کو مکمل کر کے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہوں گے‘انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر نواز شریف ہر قسم چیلنجز کا مقابلہ کرکے سرخرو ہے اور آنے والے دور میں انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا۔