ایڈ ہاک ازم کی بجائے مستقل ، طویل المدت پالیسیوں کی تشکیل نا گزیر ہے‘ پالیسیوں پر عملدرآمد ،نتائج کے حصول کیلئے ٹاسک فورس کا قیام ،ایسوسی ایشنز سے روابط کیلئے فوکل پرسنز کی تعیناتی کی جائے ،کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کا مطالبہ
اتوار 24 جون 2018 16:20
(جاری ہے)
اجلاس میں کارپٹ انڈسٹری کو درپیش مسائل ، ان کے حل اور خصوصاً رواں سال اکتوبر میں منعقد ہونے والی کارپٹ کی عالمی نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک سمیت دیگر ممالک برآمدکنندگان کو سہولیات اور مراعات فراہم کر رہے ہیں جس کے نتائج بھی سب کے سامنے ہیں اس لئے ہمیں بھی کامیاب ممالک کے ماڈل کو سٹڈی کرناچاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ نئی آنے والی حکومت وزارتوںمیں متعلقہ تجربہ رکھنے والی شخصیات کو ذمہ داریاں سونپے ، پالیسیوں پر عملدرآمد اورنتائج کے حصول کیلئے ٹاسک فورس کا قیام اور ایسوسی ایشنز سے روابط کیلئے فوکل پرسنز کی تعیناتی کی جائے ۔ پالیسیاں تشکیل دیتے وقت اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام رواں سال اکتوبر میں منعقد ہونے والی کارپٹ کی عالمی نمائش میں غیر ملکی مندوبین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا روشن چہرہ روشناس کرانے میں مدد ملے گی ۔ درخواست ہے کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان سمیت تمام متعلقہ ادارے امسال بھی نمائش کی کامیابی کیلئے بھرپور معاونت فراہم کریں ۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.