Live Updates

ْ عوام اس دفعہ ووٹ ان کو دیں جن کی جائیدادیں، مال، علاج سب پاکستان میں ہے، ڈاکٹر مراد راس

اتوار 24 جون 2018 16:20

لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ عوام اس دفعہ ووٹ ان کو دیں جن کی جائیدادیں، مال، علاج سب پاکستان میں ہے تاکہ وہ پاکستان کی قدر کریں اور پاکستان کی فلاح میں بھرپور حصہ ڈالیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وارڈ 1، پی پی 159 میں وحید ستار اور ملک سلیم کی جانب سے منعقد کردہ کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صدر یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب علی امتیاز وڑائچ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ ہمارے حلقے میں نیا ضرور شامل ہوا ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم کی یہاں پر ورکنگ بہترین ہے اور انشاء اللہ یہاں سے ہم واضح مارجن لے کر نکلیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات