چین میں مئی کے دوران ایلومینیم کی پیداوار میں 1.5 فیصد اضافہ

اتوار 24 جون 2018 16:20

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) چین نے کہا ہے کہ مئی کے دوران اس کی ایلومینیم کی پیداوار میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ بیرونی طلب میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ اعداد و شمار کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران ایلومینیم کی کل ملکی پیداوار 2.79 ملین ٹن رہی جو 2017 ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1.5 فیصد زیادہ ہے۔ماہ کے دوران ایلومینیم کی یومیہ پیداوار 90 ہزار ٹن یومیہ رہی ۔شنگھائی میں ایلومینیم کے نرخوں میں مئی کے دوران 0.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اپریل میں اضافے کی شرح 4.8 فیصد رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :