ْ میکسیکو کے سرحدی شہر جواریز میں فائرنگ اور حملوں کے تین واقعات میں 14 افراد ہلاک ہو گئے

اتوار 24 جون 2018 16:20

میکسیکو سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) شمالی میکسیکو کے شہر جواریز میں فائرنگ اور حملوں کے تین واقعات میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پہلے واقعہ میں ورلڈ کپ فٹ بال کے میکسیکو اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ دیکھنے والے تماشائیوں پر فائرنگ ہوئی جس میں مسلح افراد نے 6 افراد کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی کردیا ۔اسی دوران ایک ہیئر ڈریسیر کے پاس موجود افراد پر بھی ایک وین میں میں آنے والے افراد نے فائرنگ کی ۔ فائرنگ کا تیسرا واقعہ بھی میکسیکو کی سرحد پر واقع اسی شہر میں پیش آیا ۔ واضح رہے کہ میکسیکو میں رواں ماہ کے دوران مافیاز اورجرائم پیشہ گروہوں کے مختلف حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 12ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :