Live Updates

پی ٹی آئی الیکشن 2018 کی انتخابی مہم کا آخری جلسہ 23 جولائی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے کریگی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے

اتوار 24 جون 2018 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) تحریک انصاف الیکشن 2018 کی انتخابی مہم کا آخری گرینڈ جلسہ 23 جولائی کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے ڈی چوک میں کریگی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کے مطابق اسی تاریخی جگہ پر تحریک انصاف نے الیکشن 2013 میں دھاندلی کے خلاف 126 روز دھرنا دیا تھا اور اب الیکشن 2018 کا آخری جلسہ بھی اسی جگہ منعقد ہوگا جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات