معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے قلیل المدت اور طویل المیعاد حکمت عملی مرتب کی جائے‘مہرین انور راجہ

اتوار جون 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے قلیل المدت اور طویل المیعاد حکمت عملی مرتب کی جائے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نگران حکومت معاشی ترقی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ، نگرا ن حکومت معاشی صورت حال بہتر بنانے کے لئے بنیادی قدم اٹھائے تاکہ نئی منتخب حکومت کو نئی معاشی پالیسی بنانے کے لئے مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہاکہ معاشی صورت حال بہت پیچیدہ ہے اورآنے والوں دن میں معاشی صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے اس لئے تمام متعلقہ فریق مل کر آئندہ کی حکمت عملی مرتب کریں ، معاشی مشکلات کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری کا عمل متاثر ہورہا ہے جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اس لئے ابھی سے معاشی صور ت حال بہتر بنانے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :