نیازی اور زرداری نے اپنے صوبوں کے عوام کو مایوسی اور دکھوں کے سوا کچھ نہیں دیا‘اعجاز شفیع

اتوار 24 جون 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) مثبت سیاست کے باعث ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، نیازی اور زرداری نے اپنے صوبوں کے عوام کو مایوسی اور دکھوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال شب و روز عوام کی خدمت کی‘ باشعور ووٹر ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کو ہی ووٹ دے گا۔

(جاری ہے)

انرجی بحران اور دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اعزاز ہے۔دھرنہ پارٹی کو سیاسی مستقبل سڑکوں پر نظر آرہا ہے۔انہوںنے کہا کہ ن لیگ نے پانچ سال عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کی ہے۔جن لوگوں کا ایجنڈا صرف ملک میں انتشار پھیلانا ہے عوام الیکشن میں ان کو ووٹ دینے سے اجتناب کریں۔انہوں نے مزید کہا ہم نے پاکستان کو اندھیروں سے نکال دیا لیکن اب خوشحالی کی طرف لیکر جانا ہے۔ تمام سروے مسلم لیگ (ن) کی جیت کی نوید سنا رہے ہیں، عوام کی محبت ہی مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہے۔نیازی، زرداری نعرے لگاتے رہے ہم نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات کام کیا۔