فیصل آباد ،اصلاح پبلک سکول کی رہائشی علاقہ میں غیر قانونی تعمیر کیخلاف محکمہ تعلیم نے نوٹس لے لیا

اتوار 24 جون 2018 16:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن رانا شبیر احمد نے اہل علاقہ کی شکایت پر اصلاح پبلک سکول کی رہائشی علاقہ میںتعمیر پر نوٹس لے لیا۔انہوں نے یقین دلایا کہ محکمہ تعلیم کے قواعد و ضوابط کے خلاف بننے والے کسی بھی سکول کی رجسٹریشن نہیں کی جائیگی ۔یاد رہے کہ محمد اظہر بشیر نامی شخص نے اپنا سکول جو پہلے کرشل ایریا میں تھا وہاں سے ختم کرکے اپنے گھر واقع گلی نمبر تین کھوہ والی میں منتقل کرنا شروع کردیا اس کے لیئے اس نے اپنے پچاس سالہ پرانے مکان کے اوپر تعمیر شروع کروادی جب اہل محلہ نے اس پر احتجاج کیا تو موصوف نے کہا کہ وہ اپنی رہائش کے لیے تعمیراتی کام کروارہا ہے لیکن اس نے سکول کی تعمیر کا کام جاری رکھا جس پر پھر اہل محلہ نے اعتراض کیا تو اس نے کہا کہ میں نے سکول بنانا ہے جس پر اہل محلہ نے محکمہ تعلیم کو ایک درخواست دی جس میں اس سکول کی تعمیر رکوانے اور اس کی رجسٹریشن نہ کرنے کی درخواست کی گئی درخواست سی ای او ایجوکیشن رانا شبیر احمد کو دی گئی جنہوں نے درخواست پڑہنے کے بعد کاروائی کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے اصلاح پبلک نامی سکول کی یہ برانچ عرصہ بارہ تیرہ سال سے بغیر رجسٹریشن کے چل رہی تھی یا پھر کسی اور برانچ کی رجسٹریشن پر اب اس سکول کی رجسٹریشن کی درخواست محکمہ تعلیم میں جمع کروائی گئی ہے۔اصلاح پبلک سکول کی تین مزید برانچز ایک وارث پورہ میں ایک فتح آباد شرقی میں ایک برانچ عبداللہ پور کے نزدیک چل رہی ہے سی ای او نے ان برانچز کی بھی انکوائری کا کہا ہے کہ ان میں سے کتنی برانچز کی رجسٹریشن ہے۔

متعلقہ عنوان :