مناواں میں مخالف گروپ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے دفتر پر فائرنگ

اتوار 24 جون 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) لاہور کے علاقے مناواں میں مخالف گروپ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے دفتر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس نے درخواست ملنے پر قانونی کا آغاز کر دیا ۔مناواں میں مخالف گروپ نے پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن لاہور کے نائب صدر کے دفتر پر فائرنگ کر دی ۔

(جاری ہے)

طاہر اعوان دفتر میں کارنر میٹنگ کر رہے تھے کہ اس دوران نفیس جٹ اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔ ملزمان نے دفتر بند کرنے کی دھمکی دی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ طاہر اعوان نے تھانہ مناواں میں نفیس جٹ اور اسکے دس ساتھیوں کے خلاف مقدمے کی درخواست جمع کروا دی جس پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔