رسالپور ،ْپیسکو واپڈا عملے کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ،درجنوں بجلی چوروں کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا

اتوار 24 جون 2018 16:50

رسالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پیسکو واپڈا رسالپور کے عملے نے بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کرکے درجنوں بجلی چوروں کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیاگیا ۔جبکہ بقایاجات پر کئی صارفین کے بجلی میٹر اُتار لئے ۔ جن دکانداروں کے دکانوں پر بجلی میٹر نہیں لگے اور ناجائز طریقے سے بجلی استعمال کررہے ہیں اُن کو بھی نوٹس جاری کئے۔

آپریشن میں صارفین سے لاکھوں روپے کی ریکوری بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او رسالپور احسان الدین کی نگرانی میں سپرنڈنٹ اسد خان اور مصطفے خان نے گزشتہ روز رسالپور، زنڈوبانڈہ ، بارہ بانڈہ اور شیرین کوٹھے میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرکے درجنوں بجلی چوروں کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلئے ۔جبکہ بقایاجات پر کئی صارفین کے بجلی میٹر اُتار لئے ۔ جن دکانداروں کے دکانوں پر بجلی میٹر نہیں لگے اور ناجائز طریقے سے بجلی استعمال کررہے ہیں اُن کو بھی نوٹس جاری کئے ۔آپریشن میںصارفین سے لاکھوں روپے کی ریکوری بھی کی گئی ۔ تمام بجلی چوروں کے خلاف واپڈا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :