مقبوضہ کشمیر ،ْ بھارتی فوجیوں نے کولگام میں دو نوجوان شہید کر دئیے،علاقے میں زبردست مظاہرے

اتوار جون 16:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران اتوار کو ضلع کولگام میں دو کشمیر ی نوجوان شہید کر دئیے۔ بھارتی فوجیوںنے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے قائموہ میں چڈر کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس کے ایک سینئر افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھے جو فوجیوںکے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے۔

آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔دریں اثنا بھارتی فوج کے آپریشن کیخلاف اور نوجوانوں کی شہادت پر علاقے میں زبردست احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ اور آنسو گیس کے گولوں کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے ۔ آخری اطلاعات تک فورسز اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جار ی تھا ۔