پاکستانی حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے قوم کی دولت لوٹی ،ْعمران خان کی شریف خاندان پر شدید تنقید

اتوار جون 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شریف خاندان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے قوم کی دولت لوٹی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شریف خاندان کو کڑی تنقید کا نشانا بنایا اور کہا کہ منی لانڈرنگ کرکے کرپٹ حکمرانوں نے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔۔عمران خان نے غیر ملکی اخبار کی خبر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے پاکستانی قوم کی دولت کو لوٹا گیا۔