Live Updates

شاہ محمود قریشی نے 28 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے ظاہر کردیے

دستاویزات میں شاہ محمود قریشی نے اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ 36 لاکھ 67 ہزار روپے ظاہر کی

اتوار 24 جون 2018 16:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے کاغذات نامزدگی فارم میں ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویزات میں شاہ محمود قریشی نے اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ 36 لاکھ 67 ہزار روپے ظاہر کی ،ْ ان کے لندن کے بینک اکاؤنٹ میں 88 ہزار پاؤنڈز ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے ملتان میں 2 گھر، لاہور میں ایک گھر اور اسلام آباد میں ایک فلیٹ ظاہر کیا جب کہ انہوں نے بہاولپور میں بھی 2 پلاٹوں کی ملکیت ظاہر کی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے لاہور میں ساڑھے 6 مرلہ کا پلاٹ اہلیہ کو تحفے میں دیا اور بہاولپور میں بھی انہوں نے 52 لاکھ کے 2 پلاٹ بیوی کو تحفے میں دئیے ہیں۔دستاویزات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اہلیہ کے فارن اکاؤنٹ میں 26 ہزار 512 پاؤنڈز ظاہر کیے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات