عامر لیاقت نے کاغذات میں دوسری بیوی کا ذکر نہیں کیا

منکوحہ اور زوجہ میں فرق ہوتا ہے، عامر لیاقت نے کاغذات نامزدگی میں صرف بشریٰ عامر کو اہلیہ ظاہر کیا ہے

اتوار 24 جون 2018 16:50

عامر لیاقت نے کاغذات میں دوسری بیوی کا ذکر نہیں کیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) کراچی کے حلقے این اے 245 سے انتخابات میں حصہ لینے والے عامر لیاقت حسین نے اپنے کاغذات نامزدگی میں دوسری بیوی کا ذکر نہیں کیا۔سیدہ طوبیٰ انورعامر لیاقت کی دوسری بیوی ہیں ،ْ نادرا ریکارڈ میں بھی عامر لیاقت ہی سیدہ طوبی کے شوہر ہیں۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ سیدہ طوبی ان کی کفالت میں نہیں، اس لیے کاغذات میں ذکر نہیں کیا، منکوحہ اور زوجہ میں فرق ہوتا ہے، عامر لیاقت نے کاغذات نامزدگی میں صرف بشریٰ عامر کو اہلیہ ظاہر کیا ہے۔بیرسٹر فروغ نسیم کے مطابق سپریم کورٹ کے حلف نامے میں زوجہ کا ذکر ضروری ہے، نکاح کے بعد عورت زوجہ بن جاتی ہے۔