اوکاڑہ کینٹ ،ْ مسلم لیگ (ن) نے 4 قومی اسمبلی اور8صوبائی اسمبلی کے امیدواران ٹکٹ کنفرم کردئیے

اتوار 24 جون 2018 16:50

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضلع اوکاڑہ کی 4 قومی اسمبلی اور8صوبائی اسمبلی کے امیدواران ٹکٹ کنفرم کردئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضلع اوکاڑہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 141سے چوہدری ندیم عباس ربیرہ کھرل ، این اے 142سے چوہدری ریاض الحق جج ،این اے 143سے رائو محمد اجمل خاں ، این اے 144سے میاں معین خاں وٹو اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 183سے جاوید علائوالدین ، پی پی 184سے سید رضا علی گیلانی ، پی پی 185سے افتخار چھچھر ، پی پی 186سے میاں معین وٹو ، پی پی 187سے ملک علی عباس کھوکھر ، پی پی 188سے میاں یاور زمان ،پی پی 189سے چوہدری منیب الحق،پی پی 190سے چوہدری غلام رضا ربیرہ امیدوار ہوں گے ، قومی اورصوبائی اسمبلی کاایک ایک حلقہ کم ہونے سے سابق ایم این اے سید عاشق حسین کرمانی اور سابق ایم پی اے رائے نور محمد کھرل کو پارٹی کا ٹکٹ نہیں مل سکا اور سابق ایم این اے چوہدری ندیم عباس ربیرہ اور انکے بھائی چوہدری غلام رضا ربیرہ کوقومی وصوبائی اسمبلی کے ٹکٹ دیئے گئے ہیںجبکہ میاں معین خاں وٹو کو قومی وصوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ملے ہیں ۔