وسیع سوچ اور منظم منصوبہ بندی کے تحت ہی سیاسی جماعتیں صوبے کی مجموعی مفادات کا تحفظ و عوام کا اعتماد بحال کرسکتی ہیں،میر اسرار اللہ زہری

اتوار جون 16:50

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ و حلقہ PB-39 سے نامزد امیدوار میر اسراراللہ زہری نے کہا ہے کہ وسیع سوچ اور منظم منصوبہ بندی کے تحت ہی سیاسی جماعتیں صوبے کی مجموعی مفادات کا تحفظ و عوام کا اعتماد بحال کرسکتی ہیں۔بی این پی عوامی کی سیاست کا محور اقتدار نہیں بلکہ مظلوم عوام کی خدمت ہے۔صوبے کی اجتماعی مفادکے پیش نظر الیکشن اتحاد و سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیئے بی این پی عوامی کے دروازے دیگر تمام سیاسی جماعتوں کے لیئے ہر وقت کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پر حکمرانی کرنے والی پارٹیوں نے ہمیشہ عوامی مسائل و سیاسی و معاشی محرومی میں اضافہ کیاجس کا نتیجہ آج بد اعتمادی اور نفرتوںکی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔ وقت و حالات کا تقاضہ یہی کہ سیاسی ساکھ رکھنے والی جماعتیں صوبے کی وسیع تر مفاد میںمشترکہ جدوجہد کو ترجیح دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے ہی ہم بہترنتائج حاصل کرسکتے ہیں ۔

اگر صوبے میں کرپٹ عناصر کا راستہ مشترکہ جدوجہد کے ذریعے نہیں روکا گیا تویہ صوبے کے غریب عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی سطح پر گرینڈ الائنس کے لیئے گنجائش موجود ہے۔صرف ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی جماعتیں دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اجتماعی مفادات کو ترجیح دیں۔انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی عوام دوست جماعت ہے اور بی این پی عوامی کے رہنمائوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے۔دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں کو بھی چاہیئے کہ وہ بی این پی عوامی کی پیروی کرتے ہوئے وسیع تر عوامی مفاد میں مشترکہ جدوجہد کو ترجیح دیںاور اس حوالے سے حائل رکاوٹوں کو خاطر میں لائے بغیراتحاد کی طرف پیش رفت کریں .

متعلقہ عنوان :