حوثیوں کا اہم کمانڈر عبدالکریم مروان اپنے کئی ساتھیوں سمیت الحدیدہ میں مارا گیا

لحدیدہ کے محاذ پر حوثیوں کی صفوں میں عسکری سطح پر انحراف،فریقین جنگ کی بجائے مذاکرات کریں،یورپی یونین کا مطالبہ

اتوار 24 جون 2018 16:50

حوثیوں کا اہم کمانڈر عبدالکریم مروان اپنے کئی ساتھیوں سمیت الحدیدہ ..
برسلز/صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) الحدیدہ میں حوثیوں کی جانب سے مقرر کردہ فِفتھ ملٹری زون کا کمانڈر بریگڈیئر جنرل سعید ابو بکر الحریری باغیوں سے منحرف ہو کر یمنی سرکاری فوج میں شامل ہو گیا ہے۔ادھر عسکری اور طبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حوثیوں کا ایک کمانڈر عبدالکریم مروان اپنے کئی ساتھیوں سمیت الحدیدہ میں مارا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی ملیشیا نے یمن کے صوبے المحویت میں ان متعدد کمانڈروں کی آخری رسوم ادا کیں جو مغربی ساحل کی پٹی پر ہلاک ہوئے۔ ان میں سرفہرست کرنل بندر یحیی معیض ہیں۔ اسی طرح حوثی رہ نما شرف محمد منصور القحوم بھی مارے جانے والوں میں شامل ہے۔دوسری جانب یورپی یونین کی ترجمان مایا کوسیانشیچ نے بتایا کہ ہم تنازع سے متعلق تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تنازع کے عسکری حل کا کوئی وجود نہیں۔ بحران کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے زیر نگرانی مذاکرات کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔