Live Updates

عوام تبدیلی کیلئے ووٹ دیں اور فیصلہ کریں کہ چور کو ووٹ دینا ہے یا ملک کے چوکیدار کوووٹ دینا ہے ،ْ بابر اعوان

عمران خان کہتے ہیں کہ لوٹی دولت واپس لائیں گے،کسی نے غفلت برتی تواس کیخلاف مقدمہ کریںگے ،ْ نوازشریف کادورختم ہوگیا ،ْیہ کیساشیرہے جوانصاف اورعدالتوں سے ڈرتاہے ،ْاب چور اور چوکیدار کے درمیان فیصلہ کرنے کا وقت ہے، نواز شریف بتائیں کہ جو بجلی بنائی تھی وہ کس شاپر میں ڈال کر لے گئے ،ْ میڈیا سے بات چیت

اتوار 24 جون 2018 17:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عوام تبدیلی کیلئے ووٹ دیں اور فیصلہ کریں کہ چور کو ووٹ دینا ہے یا ملک کے چوکیدار کوووٹ دینا ہے ،ْعمران خان کہتے ہیں کہ لوٹی دولت واپس لائیں گے،کسی نے غفلت برتی تواس کیخلاف مقدمہ کریںگے ،ْ نوازشریف کادورختم ہوگیا ،ْیہ کیساشیرہے جوانصاف اورعدالتوں سے ڈرتاہے ،ْاب چور اور چوکیدار کے درمیان فیصلہ کرنے کا وقت ہے، نواز شریف بتائیں کہ جو بجلی بنائی تھی وہ کس شاپر میں ڈال کر لے گئے ۔

راجہ ریاض کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف کا سمدھی مفرور ہے ،ْ عوام لومز کیا چلائیں کیا لوڈشیڈنگ ختم کردی ہے۔ نواز شریف کے سمدھی نے پاکستانی عوام پر پٹرول کا بوجھ ڈالا جو سپریم کورٹ نے پکڑاجس دن یہ پروٹوکول کے بغیر نکلیں گے اس دن ان کو پتہ چلے گا کہ استقبال کیا ہوتا ہے ،ْ ان کے کچھ لوگ 35 ،ْ35پلاٹوں کے مالک بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بابراعوان نے کہاکہ عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ چور کو ووٹ دینا ہے کہ چوکیدار کو ‘ پنجاب سریہ کا جنگل بن چکا ہے۔ سریہ ساجن کا ہے اور جنگلہ جرنیل کا ہے۔ ہم تمام پراجیکٹس کی انکوائری کریں گے ہم لوگوں کو ماحول تبدیل کرکے دکھائیں گے اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے۔ پنجاب کے نگران حکمران حکمرانی کے لئے نہیں نگرانی کے لئے آئے ہیں ،ْ اپنے عہدوں سے انصاف کرائیں ۔ شہباز شریف کے کہنے پر پولیس مقابلے ہوتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے حالات بدلیں گے کیا پاکستان کو قاتلوں کے ہاتھ میں دینا چاہتے ہو۔ عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان کو بدلیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات