الیکشن 2018 ،ْجمشید دستی کنگال امیدوار، موٹرسائیکل کے بھی مالک نہیں ،ْدستاویزات

اتوار جون 17:00

الیکشن 2018 ،ْجمشید دستی کنگال امیدوار، موٹرسائیکل کے بھی مالک نہیں ..
مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) جعلی ڈگری سے شہرت حاصل کرنے والے جمشید دستی نے آئندہ انتخابات کے لیے اپنے کاغزات نامزدگی میں خود کو غریب ترین امیدوار ظاہر کردیا۔۔جمشید دستی کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی میں انہوں نے کوئی بھی اثاثے ظاہر نہیں کیے اور بتایا کہ ان کے پاس گھر سے لے کر موٹر سائیکل تک کچھ بھی اپنے نام نہیں ہے۔

خیال رہے کہ جمشید دستی پہلی مرتبہ 2008 کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔2010 میں جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں انہیں قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینا پڑا، بعد ازاں وہ ضمنی انتخاب دوبادہ اسی نشست پر میں منتخب ہوئے۔۔جمشید دستی نے 2013 کے انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی جبکہ انہوں نے اپنی سیاسی جماعت عوامی راج پارٹی بھی بنائی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سابق رکنِ اسمبلی نے 29 مئی 2017 کو چند لوگوں کے ساتھ مل کر مظفرگڑھ کنال پر ڈینگا نہر میں پانی جاری کرنے کیلئے کالو ہیڈورکس چینل پر گیٹ کو کھول دیا جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 2018 کے انتخابات کے لیے جمشید دستی نے قومی اسمبلی کے حلقہ 177، 182، 183، 184، 185، اور 189 جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 276 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔