فیصل آباد ،ْڈرائی پورٹ کسٹم انٹیلی جنس کے گودام سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل فونز چوری

اتوار جون 17:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) ڈرائی پورٹ کسٹم انٹیلی جنس کے گودام سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل فونز چوری ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں ڈرائی پورٹ کسٹم انٹیلی جنس کے گودام سے قیمتی موبائل فونز چوری ہوگئے ہیں جن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے بیرون ملک سے اسمگل شدہ موبائل فونز تحویل میں لیے تھے تاہم عید کی چھٹیوں کے دوران کسٹم کیگودام سے تمام موبائلز چوری کرلئے گئے۔۔موبائل فونز کی چوری کا مقدمہ 4 نامعلوم افراد کے خلاف انسپکٹرصفدرکی مدعیت میں تھانہ چک جھمرہ میں درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کی گئی ہیں۔