ن لیگ نے چودھری نثارکے مقابلے میں اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے

مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار کے مقابلے میں این اے 59 اورپی پی 10کیلیے راجہ قمرالاسلام کو ٹکٹ جاری کردیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان اتوار جون 17:24

ن لیگ نے چودھری نثارکے مقابلے میں اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن  نے چودھری نثارکے مقابلے میں اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے۔ پی پی 13سے چودھری سرفراز افضل کو جب کہ ممتا زخان کو این اے 63 کے لیے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ نے چودھری نثارکے مقابلے میں اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے۔

  مسلم لیگ ن نے این اے 59 اورپی پی 10کیلیے راجہ قمرالاسلام کو ٹکٹ جاری کردیا۔پی پی 13سے چودھری سرفراز افضل کوبھی ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا جب کہ ممتا زخان کو این اے 63کے لیے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔پی پی 20سے راجا سرفراز اصغر،پی پی 12کیلیے فیصل قیوم ملک کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیے گئے۔پی پی 19کے لیےذیشان صدیق بٹ کومسلم لیگ ن نے ٹکٹ جاری کردیے۔

(جاری ہے)

یاد رہے معروف صحافی و تجزیہ نگار حامد میر کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی سینئیر لیڈر شپ نے نواز شریف کو ایک پیغام بھجوایا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف کوئی امیدوار کھڑا نہ کریں۔کیونکہ وہاں مسلم لیگ ن کا امیدوار ہار جائے گا۔اور اگر ن لیگ کا امیدوار چوہدری نثار کے مقابلے میں ہار گیا تو یہ ہماری پارٹی کے لیے باعث شرمندگی ہو گا۔

لہذا آپ ان کے خلاف امیدوار نہ کھڑا کریں۔اور ہماری چوہدری نثار سے بات چیت چل رہی ہے اگر چوہدری نثار جیت گئے تو وہ ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔۔۔حامد میر کا کہنا تھا کہ یہی وجہ سے چوہدری نثار دو روز قبل کی گئی پریس کانفرس میں تھوڑے کنفیوز نظر آئے۔اور لگ رہا تھا کہ چوہدری نثار یو ٹرن لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔لیکن ان کی زبان ساتھ نہیں دے رہی۔تاہم اب پاکستان مسلم لیگ نے چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں اپنے امیدوار کھڑے کر دئیے ہیں۔