انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانا ترجیح ہے، نگراں وزیراعلی پنجاب

سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے،نگراں حکومت اپنی قومی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے میں ضرور کامیاب ہوگی،نگراں وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی میڈیا سے گفتگو

اتوار جون 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) نگراں وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی پہلی ترجیح انتخابات کے شفاف، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے،سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کیلیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے، نگراں حکومت اپنی قومی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے میں ضرور کامیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ نگراں حکومت کی پہلی ترجیح انتخابات کے شفاف، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے، انشا اللہ نگراں حکومت اپنی قومی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے میں ضرور کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ضروری سہولت فراہم کریں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

نگراں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ووٹرز کو بھی پرامن اور آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع دیں گے، اس حوالے سے ہمارے اقدامات اور کارکردگی خود گواہی دے گی جب کہ انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری کے ساتھ محدود مدت میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔