این اے 13 مانسہرہ میں مسلم لیگ (ن) کے سردار شاہ جہاں یوسف اور ایم ایم اے کے نصیر اعوان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع

اتوار جون 17:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 13 مانسہرہ ون میں تیس سے زائد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار شاہ جہاں یوسف اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار نصیر اعوان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 13 مانسہرہ ون سے 30 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار شاہ جہان یوسف اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار نصیر اعوان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 13 مانسہرہ ون سے کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا تاہم آزاد امیدوار صالح محمد خان پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں ، حلقہ سے 2013ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے یہ نشست جیتی تھی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 13 سے جمعیت علمائے اسلام، پاکستان پیلز پارٹی، جماعت اسلامی،، عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، جیت کا فیصلہ 25 جولائی کو عوام ووٹ کے ذریعے کریں گے۔