حلقہ این اے 14 تورغر سے کیپٹن (ر) محمد صفدر اور تحریک انصاف کے امیدوار زرگل خان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع

اتوار جون 17:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 14 تورغر سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کیپٹن (ر) محمد صفدر اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار زرگل خان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 14 تورغر سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر اور پاکستان کے تحریک انصاف کے رہنما سابق مشیر اعلیٰ خیبر پختونخوا زرگل خان کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

حلقہ میں 25 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف،، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، متحدہ مجلس عمل، پاکستان پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے امیدوارشامل ہیں، واضح رہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں اس حلقہ میں مسلم لیگ (ن) کو کامیابی حاصل ہوئی تھی تاہم 2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔