15دینی اور سیاسی جماعتوں کا ہالینڈ کی پارلیمنٹ میںگستاخانہ نمائش کے اعلان پراحتجاج

اتوار جون 17:40

لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) ملک کی 15بڑی دینی اور سیاسی جماعتوں نے ہالینڈ کی پارلیمنٹ میںگستاخانہ نمائش کے اعلان پراحتجاج کا اعلان کیا ہے۔کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘‘کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان، آئی جے آئی کے سربراہ مولانا زبیر احمد ظہیر، جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد، جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،جماعت الدعوة کے رہنما مولانا امیر حمزہ، ملت جعفریہ کے رہنما علامہ وقار نقوی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا عزیز الرحمن ثانی، مسلم لیگ علماء و مشائخ کے پیر ولی اللہ شاہ بخاری، جے یو پی کے مفتی سید عاشق حسین رضوی، جمعیت اہلسنت کے مولانا حنیف حقانی، اتحاد علماء کونسل کے حافظ شعیب الرحمن، مجلس احرار اسلام کے میاں محمد اویس، تحریک آزادی کشمیر کے علی عمران شاہین مصطفائی، جسٹس موومنٹ کے میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، خاکسار تحریک کے حکیم ماجد جاوید نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ نمائش کے اعلان پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ گستاخانہ شیطانی اعلان تہذیبوں میں تصادم کرانے اور دنیا کا امن تباہ کرنے کی ناپاک سازش ہے، اس گستاخانہ نمائش کے اعلان سے دنیا کی ایک چوتھائی قوم دو ارب مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ عالمی ادارے اور مسلم امہ و مہذب دنیا اس شیطانی گستاخانہ نمائش کو رکوانے کیلئے اپنا موثر و بھرپور کردار ادا کرے جبکہ اقوام متحدہ اپنے چارٹر کے مطابق ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے اس شیطانی اعلان کے خلاف کارروائی کرے۔