پریذائیڈنگ،اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اوردیگر سٹاف کی الیکشن ٹریننگ آج(پیر) شروع ہوگی

اتوار 24 جون 2018 17:40

لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) عام انتخابات کے حوالے سے پریذائیڈنگ،سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ ،اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران اور دیگر سٹاف کی الیکشن ٹریننگ آج (25 جون سی) شروع ہوگی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ہر سیشن کی ٹریننگ دو دن پر مشتمل ہوگی،ٹریننگ صبح 8 سے دن 4 بجے تک جاری رہے گی اس لیے ہر ٹرینی اپنے مقررہ وقت پر ٹریننگ سینٹر پہنچنے کا پابند ہو گا ۔

انھوں نے کہا کہ سیشن کے دوسرے دن نادرا کی ٹیمیں بھی پریذائیڈنگ آفیسرز اور سینئر اسسٹنٹ پرئیذائڈنگ آفیسرز کو موبائل سافٹ ویئر کے متعلق ٹریننگ دیں گی اس لیے ہر ٹرینی اپنے ساتھ اینڈرائیڈ موبائل فون لائے جبکہ ٹریننگ والے دن سافٹ ویئر انسٹال کرکے اس کے بارے میں تمام معلومات دی جائیںگی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق جس دن الیکشن ہوگا یہی اینڈرائڈ فون استعمال ہوگا،اس دن دوسرا موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی اس لیے صرف وہی موبائل فون استعمال کریں جو آپ ٹریننگ پر لے کر جائیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ ٹریننگ میں کھانے کا وقفہ ڈیڑھ بجے ہوا کرے گا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پربہترین کھانا دیا جائے گا، کھانے کے متعلق بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ ترجمان نے بتایا کہ تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور دیگر متعلقہ سٹاف کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے متعلقہ سکولز کے ٹیچرز کو بروقت اطلاع دیں اور ٹیچرز کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ خود بھی شیئرکی گئی ٹریننگ لسٹوں کو غور سے دیکھیں، غیر حاضری کی صورت میں متعلقہ ٹیچر خود ذمہ دار ہوگا ۔

اگر کچھ ٹیچرز نے پہلے بھی ٹریننگ بطور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ یا پولنگ آفیسر کی ہے اور ان کا نام دوبارہ پریذائیڈنگ آفیسر یا سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر کے طور پر آیا ہے وہ بھی ہر صورت ٹریننگ کریں گے۔ٹریننگ کا معاوضہ ہر دن کا 1000 روپے مقرر کیا گیا ہے، علاوہ ازیںجن لوگوں کا ابھی تک نام نہیں آیا وہ اپنی باری کا انتظار کریں،الیکشن کمیشن کی طرف سے لسٹیں ساتھ ساتھ اپ لوڈ ہوتی جائیںگی۔