ملک کے نامور فلم سٹار سلطان راہی کی برسی منائی گئی

اتوار 24 جون 2018 17:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) ملک کے نامور فلم سٹار سلطان راہی کی برسی اتوار کو منائی گئی۔ سلطان راہی مرحوم1938 ء کو بھارت کی ریاست اترپردیش کے ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان گوجرانوالہ میں رہائش پذیر ہوگیا تھا۔ سلطان راہی1970ء سے 1980ء کے دوران پنجابی فلموں کے سب سے زیادہ مقبول ہیرو رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 700 سے زائد پنجابی اور اردو فلموں میں کام کیا اور مقبول ترین ہیرو کے طور پر ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا۔ سلطان راہی کی برسی کے موقع پر ان کی یاد میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں فلمی صنعت سے وابستہ افراد نے کثر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے سلطان راہی کی فلم کی صنعت کیلئے خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :