پی ایس ڈی پی کے تحت برہاں حویلیاں موٹروے منصوبہ کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری کئے گئے

اتوار 24 جون 2018 17:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت برہاں حویلیاں موٹروے منصوبہ کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں جبکہ جاری مالی سال کے بجٹ میں منصوبہ کیلئی3000 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ڈی پی کے تحت وفاقی حکومت نے منصوبے کیلئے مجموعی طور پر 4.5 ارب روپے فراہم کرنے ہیں جبکہ منصوبہ کی تکمیل کیلئے 25.9 ارب روپے غیرملکی ذرائع سے حاصل کرنے ہیں۔

59 کلومیٹر طویل موٹر وے کا یہ منصوبہ ملک کے شمالی علاقہ جات کو بندرگاہوں سے ملانے میں مدد فراہم کرے گا۔30.5 ارب روپے کی مجموعی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبہ کی تکمیل کا ہدف مئی2018ء مقرر کیاگیا تھا تاہم بعض تکنیکی مسائل کے باعث اب یہ منصوبہ رواں سال 2018ء کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :