ْپاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریاں عروج پر

اتوار 24 جون 2018 18:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر کرکٹ ٹورنامنٹ جولائی میں شروع ہوگا، ایونٹ میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کی ٹیمیں حصہ لیں گی،چاروں ڈسٹرکٹ کی ٹیموں کے انتخاب کے لیے ٹرائلز مکمل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز کا انعقاد پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوا، اٹک ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز ڈسٹرکٹ کرکٹ گرائونڈ اٹک میں ہوئے، چکوال ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز میونسپل سٹیڈیم چکوال جبکہ جہلم ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز ڈسٹرکٹ کرکٹ گرائونڈ جہلم میں ہوئے۔

چاروں اضلاع کے ٹرائلز ریجنل ہیڈ کوچ صبیح اظہر کی نگرانی میں ہوئے جس میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ہر ڈسٹرکٹ سے 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر کرکٹ ٹورنامنٹ ا?ئندہ ماہ کھیلا جائے گا۔