لیونل میسی نے اپنی 31 برس کے ہوگئے

اتوار 24 جون 2018 18:00

تیونس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) ارجنٹینا کی فٹ بال ٹیم کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے اپنی 31 ویں سالگرہ منا ئی۔ہسپانوی کلب بارسلونا کے سپر اسٹار کھلاڑی لیونل میسی 24 جون 1987کو ارجنٹائن کے شہر روزاریو میں پیدا ہوئے ،وہ ایک ارجنٹائنی گیند پا کھلاڑی ہے جو ارجنٹائن کی فٹ بال قومی ٹیم کا کپتان ہے ،لیونل میسی کی صرف 21 سال کی عمر میں فیفا ورلڈ پلیئر آف دی ایر اور فیفا بالن ڈی اور کیلئے نامزدگیاں ہوئیں جس کے اگلے ہی سال 2009ء میں انہوں نے یہ دونوں اعزازات جیت لیے۔

(جاری ہے)

اگلے دو سالوں 2010ء اور 2011ء میں مسلسل فیفا بالن ڈی اور کا اعزاز حاصل کیا ، اس کے بعد 2010-2011 میں میسی نے یورپ میں یوئیفاکپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :