مسلم لیگ (ن) نے چوہدری نثار کے مقابلے میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے

این اے 59اور پی پی 10کیلئے راجہ قمر الاسلام کو ٹکٹ جاری ،ْ ممتاز خان کو این اے 63کیلئے ٹکٹ جاری کیا گیا (ن) لیگ کی جانب سے پی پی 13 سے چوہدری سرفراز افضل، پی پی 19 سے ذیشان صدیق بٹ کو ٹکٹ جاری کیا گیا

اتوار جون 18:10

مسلم لیگ (ن) نے چوہدری نثار کے مقابلے میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ناراض رہنما چوہدری نثار کے مقابلے میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔۔مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 اور پی پی 10 کے لیے راجہ قمرالاسلام کو ٹکٹ جاری کر دیا جب کہ ممتاز خان کو این اے 63 کے لیے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کی جانب سے پی پی 13 سے چوہدری سرفراز افضل، پی پی 19 سے ذیشان صدیق بٹ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ،ْمسلم لیگ (ن) نے پی پی 20 سے راجا سرفراز اصغر اور پی پی 12 کے لیے فیصل قیوم ملک کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ مسلم لیگ (ن) چوہدری نثار کے مقابلے میں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔یاد رہے کہ چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59، این اے 63 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 اور پی پی 12 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔