Live Updates

پی ایس 99پیپلزپارٹی سمیت مختلف جماعتوں کے لوگ پی ٹی آئی میں شامل

حلیم عادل شیخ کا مختلف مقامات کا دورہ وزیرگوٹھ میں انتخابی دفتر کا افتتاح

اتوار 24 جون 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) تحریک انصاف سندھ کے ایگزیکیٹو نائب صدر وپی ایس 99کے امیدوار حلیم عادل شیخ اوراین ای242کے امیدوار سیف الرحمان کی انتخابی مہم جار ی، حلقے کے مختلف مقامات کا دورہ وزیر گوٹھ میں انتخابی دفتر کا افتتاح، لطیف چترالی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت،پیپلزپارٹی کے معروف سیاسی وسماجی رہنما معشوق علی بروہی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل پی ایس 99اور این 242میں تحریک انصاف کی کامیابی کا یقین دلایا، مغیری،کھوسواوردیگر برادریوں کی کے لوگوں کی شمولیت پر ان کے گلے میں پارٹی پرچم ڈال کر خیر مقدم کیاگیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے اس ملک کو ہی نہیں پوری قوم کو تباہ کردیاہے ، ہسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹر نہیں ملتے ، عوام صاف پانی کے نام پرزہر پی رہے ہیں ،پیپلزپارٹی دو دہائیوں سے عوام کو گٹر کا پانی پلارہی ہے ۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے پارٹی میں شامل ہونے والے لیاقت مغیری ،حاجی سکندر کھوسو،عبدل فتح کو اپنی اپنی برادریوں کے لوگوں کے ساتھ شامل ہونے پرحلقے میں ایک بڑی تبدیلی قراردیاان کا کہنا تھا کہ لوگ روایتی سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیں ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ عوام کا اعتبار عمران خان پر بڑھ رہاہے، اگر سابق حکمران اس ملک کے خیر خواہ ہوتے تو آج اس ملک کی یہ حالت ہر گز نہ ہوتی اور نہ مختلف جماعتوں کے ایم این اے ایم پی اے اپنی اپنی جماعتوں کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوتے ،انہوںنے کہ جن لوگوں نے اس ملک کو بنانے میں اپنی جانیں قربان کی تھی آج ان ہی کی اولادیں آج انصاف کے لیے دربدر ہیں، آج بانیان پاکستان کی اولادوں کو اسکولوں میںتعلیم نہیں ملتی جن کی جیب میں پیسہ ہے ان کو سندھ میں نقل کرواکر ڈگریاں تھمائی جارہی ہیں ،اور جوحقیقی پڑھا لکھا نوجوان ہے وہ نوکریوں کے لیے دھکے کھارہاہے،آج اس ملک کے غریب کا یہ حال ہے کہ ان کے پاس اپنے بچوں کو پالنے کے لیے روزگار نہیں ہے ،انہوںنے کہا عمران خان اس ملک کی عوام سے محبت کرتے ہیں وہ انہیں ان چند نام نہاد حکمرانوں کی غلامی سے نکال خود مختار قوم کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں ،کیونکہ اس ملک کی عوام کو جانوروں کی سی زندگیاں گزارنے پر مجبورکردیا گیاہے انہوںنے مزید کہاکہ میں اس حلقے کے ہر اچھے برے وقت میں ساتھ رہاہوں ، مجھے اس حلقے کی عوام کی فکر ہے میں اس حلقے سے جیت کر یہاں کے مسائل حل کروائونگا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات