گورنرسندھ محمد زبیر کے بڑے بھائی طارق عمر طویل علالت کے بعد آج انتقال کرگئے

اتوار جون 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر کے بڑے بھائی طارق عمر طویل علالت کے بعد آج (اتوار) ضیاء الدین اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ کل بروز پیر بعد نماز عصر سلطان مسجد ڈیفینس میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین چنیسر گوٹھ محمود آباد کے آرمی قبرستان میں ہوگی۔

(جاری ہے)

مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ ، دوصاحبزادے اور دوصاحبزادیاں شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ طارق عمر گذشتہ چند ماہ سے ضیاء الدین اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ڈاکٹروں نے رواں برس فروری کے مہینہ میں ان کے پھیپھڑوں میں سرطان کے مرض کی تشخیص کی تھی۔ ان کے اہل خانہ سے تعزیت ان کی رہائش گاہ 13/1/2 صبا ایونیو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی پر کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :